اقوام متحدہ۔ 5 نومبر (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ عالمی برادری مہاجرین کی میزبانی کرنے والے ممالک کا بوجھ بانٹ کر اور ان کو فنڈز دے کر کے ان کی معاونت کرے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کی کمیٹی برائے سماجی، انسانی و ثقافتی امور کو ایک مباحثے کے دوران بتایا کہ دنیا بھر میں بے گھر ہونے والے …
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا جنرل اسمبلی کی کمیٹی برائے سماجی، انسانی و ثقافتی امور میں مباحثے کے دوران اظہار خیال

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔ 5 نومبر (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ عالمی برادری مہاجرین کی میزبانی کرنے والے ممالک کا بوجھ بانٹ کر اور ان کو فنڈز دے کر کے ان کی معاونت کرے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کی کمیٹی برائے سماجی، انسانی و ثقافتی امور کو ایک مباحثے کے دوران بتایا کہ دنیا بھر میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد بلند ترین سطح پر ہے، یہ مسئلہ ایک بڑی تباہی میں بدل سکتا ہے اس لئے بین الاقوامی برادری مہاجرین کے عالمی بحران کو حل کرنے کے لئے اقدامات کرے۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ جنگیں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور لوگوں کے طویل عرصہ سے بے گھر ہونے کی صورتحال نے وباﺅں کی شکل اختیار کر لی ہے۔








