اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) لوک ورثہ وزارت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ کے زیر اہتمام سالانہ قومی ثقافتی ”لوک میلہ“ جاری ہے۔ میلے میں جڑواں شہروں کے مکین گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ لوک ورثہ شکرپڑیاں میں منعقد ہونے والے گرینڈ فیسٹیول کاباقاعدہ افتتاح تمام صوبوں سے آئے لوک گلوکاروں کی دلکش اور رنگارنگ خوبصورت پرفارمنس پرمبنی تقریب کے دوران ہوا۔ افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی …
وفاقی وزیربرائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے سالانہ قومی ثقافتی ”لوک میلہ“ کا افتتاح کی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) لوک ورثہ وزارت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ کے زیر اہتمام سالانہ قومی ثقافتی ”لوک میلہ“ جاری ہے۔ میلے میں جڑواں شہروں کے مکین گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ لوک ورثہ شکرپڑیاں میں منعقد ہونے والے گرینڈ فیسٹیول کاباقاعدہ افتتاح تمام صوبوں سے آئے لوک گلوکاروں کی دلکش اور رنگارنگ خوبصورت پرفارمنس پرمبنی تقریب کے دوران ہوا۔ افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی وفاقی وزیربرائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا تھیں۔ جنہوں نے میلے کا باضابطہ افتتاح کیا۔ میلے کی روایت کے مطابق افتتاحی تقریب کے دوران تھر سے تعلق رکھنے والی ماہر دستکارہ ساراں بی بی کی رسم چادر پوشی اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے معروف لوک گلوکار اخترچنال زہری کی رسم دستار بندی کی گئی۔لوک میلہ میں ایک بڑی تعداد میں ملک بھر سے ماہر دستکار،ہنر مند،لوک فنکار،گلوکار اور رقاص شریک ہیں۔








