اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے سرکاری ملازمین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ملازمت کو قومی فریضہ اور خدمت سمجھ کر سرانجام دیں کیونکہ ہم سب کو مل کر وطن عزیز کی ترقی کےلئے کام کرنا ہے، ملک سے کرپشن کا خاتمہ، احتساب اور عوامی فلاح وبہبود موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وہ پیر کو …
سرکاری ملازمین اپنی ملازمت کو قومی فریضہ اور خدمت سمجھ کر سرانجام دیں‘ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے سرکاری ملازمین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ملازمت کو قومی فریضہ اور خدمت سمجھ کر سرانجام دیں کیونکہ ہم سب کو مل کر وطن عزیز کی ترقی کےلئے کام کرنا ہے، ملک سے کرپشن کا خاتمہ، احتساب اور عوامی فلاح وبہبود موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وہ پیر کو یہاں پپس میں5 ویں نیشنل پارلیمنٹری ڈویلپمنٹ کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمان نظام حکومت میں پارلیمنٹ کو جمہوریت کا مرکز سمجھا جاتا ہے، پارلیمنٹ قانون سازی،حکومتی نگرانی اور عوامی نمائندگی کا اہم آئینی ادارہ ہے‘ عوامی نمائندوں کے ساتھ ساتھ پارلیمانی نظام کو چلانے کےلئے پارلیمانی عملے کا کردار بھی کلیدی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔








