اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پولیس کو مثالی پولیس اور دوسرے صوبوں کے لئے رول ماڈل بنائیں گے، بد عنوانی ختم کریں گے۔ پیر کو وزیر مملکت برائے داخلہ سے نئے آئی جی اسلام آباد پولیس محمد عامر ذوالفقار خان نے ملاقات کی جس میں وزیر مملکت برائے داخلہ نے نئے آئی جی …
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی کی نئے آئی جی پولیس محمد عامر ذوالفقار خان سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پولیس کو مثالی پولیس اور دوسرے صوبوں کے لئے رول ماڈل بنائیں گے، بد عنوانی ختم کریں گے۔ پیر کو وزیر مملکت برائے داخلہ سے نئے آئی جی اسلام آباد پولیس محمد عامر ذوالفقار خان نے ملاقات کی جس میں وزیر مملکت برائے داخلہ نے نئے آئی جی کوہدایت کی کہ عوام کی شکایات سنیں اور ان کا مداوا کریں۔ انہوں نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف مہم چلانے کی بھی ہدایت کی۔ وزیر مملکت نے کہاکہ اسلام آباد کی پولیس کو مثالی بنایا جائے گا اور دوسرے صوبوں کے لئے یہ رول ماڈلز ہو گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس سے بد عنوانی کے خاتمے کے لئے اقدامات کی جائیں۔ نئے آئی جی پولیس اسلام آباد پولیس کو مثالی بنانے کے لئے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔








