لاہور۔5نومبر(اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی صورتحال اور اہم سیاسی ایشوز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر چلانے کےلئے اِسے معاشی طور پر مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے سعودی عرب …
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی ملاقات ، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ¿ خیال

مزید خبریں
لاہور۔5نومبر(اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی صورتحال اور اہم سیاسی ایشوز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر چلانے کےلئے اِسے معاشی طور پر مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے سعودی عرب اور چین کے حالیہ دوروں سے بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگاجس سے نہ صرف ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ دُنیا میں پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کےلئے ہمیں اختلاف برائے اختلاف کی روش کو ختم کرنا ہو گا۔ اُنہوں نے کہا کہ قیادت نے جو ذمہ داری سونپی ہے اُسے ہر ممکن پوری کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔








