اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن تھی تو مسلم لیگ (ن) اپنے دور حکومت میں ذمہ داروں کو پکڑ کر جیل میں ڈالتی۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت کراچی کی یہ حالت ہے کہ اگر آج وہاں سے …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن تھی تو مسلم لیگ (ن) اپنے دور حکومت میں ذمہ داروں کو پکڑ کر جیل میں ڈالتی۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت کراچی کی یہ حالت ہے کہ اگر آج وہاں سے رینجرز کو ہٹا لیا جائے تو لگ پتہ جائے گا کہ سندھ پولیس کتنے پانی میں ہے، اس لئے ہم کہتے ہیں کہ اتنا پیسہ کہاں گیا جو سندھ کودیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے چین میں کرپشن کی جو بات کی ہے اس کا مقصد سرمایہ کاروں کو یہ بھی بتانا ہے کہ کونسے چیلنجز ہیں جن سے حکومت نے نمٹنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن ایک بہت بڑا چیلنج رہا ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ادوار حکومت کرپشن کا ٹریڈ مارک رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ اب پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے حالات بہت سازگار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چین کو یقین دلا رہے ہیں کہ وہ یہاں آئیں سرمایہ کاری کریں کیونکہ اب یہاں نوازشریف کی حکومت نہیں رہی، اب پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی حکومت ہے اور آپ آئیں یہاں سرمایہ کاری کریں کیونکہ اب یہاں سرمایہ کاری کیلئے بہت سازگار ماحول ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اگر کرپشن تھی تو مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو چاہئے تھا کہ کرپشن کے ذمہ داران کو پکڑ کر جیل میں ڈالتی۔








