وزیراعظم عمران خان کا شنگھائی میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب

شنگھائی ۔ 5 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی و خوشحالی کی منزل کے حصول کیلئے چین کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے، چین نے گذشتہ دہائیوں میں جو ترقی کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی، چین نے طویل المیعاد منصوبہ بندی پر عمل کیا کیونکہ طویل المیعاد منصوبہ بندی کا کوئی نعم البدل نہیں ہے، چیمپیئن رسک لینے والا ہی …

شنگھائی ۔ 5 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی و خوشحالی کی منزل کے حصول کیلئے چین کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے، چین نے گذشتہ دہائیوں میں جو ترقی کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی، چین نے طویل المیعاد منصوبہ بندی پر عمل کیا کیونکہ طویل المیعاد منصوبہ بندی کا کوئی نعم البدل نہیں ہے، چیمپیئن رسک لینے والا ہی بنتا ہے، اپنے شہریوں کو غربت سے نکالنے کیلئے چینی ماڈل کی پیروی کریں گے، پاکستان میں غربت کے خاتمہ کیلئے ایک بڑا پیکج دیں گے جو لوگوں کو غربت سے نکالنے میں معاون ثابت ہو گا، اپنی غلطیوں سے سبق سیکھتے تو ترقی کی منزل حاصل کر پاتے، طاقتور نہیں بلکہ معروضی حالات کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالنے والے ہی بقاءپاتے ہیں، ہم مستقل بنیادوں پر اپنا تجزیہ کریں گے، اپنی غلطیوں کا جائزہ لیں گے اور اس سے سیکھتے ہوئے اپنا وژن دیں گے، بدعنوان معاشرہ میں سرمایہ کاری نہیں ہو سکتی، کرپشن کے خاتمہ کیلئے اداروں کو مضبوط بنانا ضروری ہے، چین۔پاکستان اقتصادی راہداری کا منصوبہ پاکستان کیلئے ایک بڑا اور عظیم موقع ہے، چین کی حکومت نے جس گرمجوشی سے مہمان نوازی کی ہے اس پر ہم چین کے صدر شی جن پنگ، چینی قیادت، حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں۔ پیر کو چین کے صنعتی شہر شنگھائی میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے گذشتہ دہائیوں میں چین کی بے مثال کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں وہ دور یاد ہے جب چین ایک بند معاشرہ تھا اور امریکہ چین کے ساتھ رابطوں کیلئے اقدامات کر رہا تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ چین صدر شی جن پنگ کی قیادت میں آزاد تجارت کی حمایت اور پروٹیکشن ازم کے خاتمہ کی بات کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سپورٹس کے دور میں انہوں نے دو طرح کے کھلاڑی دیکھے ہیں، ایک وہ جو ہار سے ڈرتے ہیں اور دوسری طرح کے کھلاڑی وہ ہوتے ہیں جو چانس لیتے ہیں، یہ دراصل دو طرز عمل کا اظہار ہے، خوف کی حالت میں کئے جانے والے فیصلے فائدہ مند نہیں ہوتے، اس کے برعکس جیتنے والا رسک لیتا ہے، اس میں سیٹ بیک بھی ہوتا ہے لیکن چیمپیئن رسک لینے والا ہی بنتا ہے۔

مزید خبریں