وزیراعظم عمران خان کا چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب

شنگھائی۔ 5 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک سرمایہ کاری کے نئے راستے، نئی منڈیاں اور نئے مواقع پیدا کررہا ہے، "ایک پٹی، ایک سڑک" کے وژن کا حصہ ہوتے ہوئے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیاءو جنوبی ایشیاءکے ممالک کے درمیان اقتصادی رابطوں میں اضافہ کا بڑا ذریعہ بنے گا اور …

شنگھائی۔ 5 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک سرمایہ کاری کے نئے راستے، نئی منڈیاں اور نئے مواقع پیدا کررہا ہے، "ایک پٹی، ایک سڑک” کے وژن کا حصہ ہوتے ہوئے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیاءو جنوبی ایشیاءکے ممالک کے درمیان اقتصادی رابطوں میں اضافہ کا بڑا ذریعہ بنے گا اور اس سے مشترکہ مقاصد کے فروغ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی، پی ٹی آئی کی حکومت تمام شعبہ جات میںدور رس اثرات کی حامل بامقصد اصلاحات متعارف کرا رہی ہے، نیا پاکستان کاربار کے لئے زیادہ سازگاراور زیادہ مسابقانہ مقام ہو گا۔ پیر کو شنگھائی کے نیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایک پٹی ایک سڑک کا اقدام مشترکہ مفادات کی حامل عالمی برادری تشکیل دے گا اور یہ نمائش قریبی مربوط اقتصادیات کے مابین زیادہ آزادانہ تجارت کے ثمرات کو فروغ دینے میں معاون ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں شاہراہ قراقرم جدید شاہرات کے نیٹ ورک میں ضم ہو رہی ہے جو پاک چین اقتصادی راہداری کا حصہ ہیں، یہ گوادر بندر گاہ تک رسائی مہیا کرتی ہے جو ایسا مقام ہے جہاں بیلٹ اینڈ روڈ باہم ملتے ہیں، اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی اقتصادیات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک سے فاصلے و لاگت کم ہو گی اور پیداوار کنندگان کو زیادہ وسائل جبکہ صارفین کو نئی مصنوعات میسر آئیں گے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سی پیک مشرق وسطیٰ اور چین کے درمیان اور وسطی اور جنوبی ایشیاءکے درمیان زیادہ قریبی رابطوں کے فروغ کا نظام ہے۔

مزید خبریں