ہائر ایجوکیشن کمیشن نے فاٹا اور بلوچستان کے انڈرگریجوایٹ سکالرشپ کےلئے ٹیسٹوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا، ٹیسٹ 10 نومبر کو ہوں گے

اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) ہائرایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی) نے فاٹا اور بلوچستان کے انڈرگریجوایٹ سکالرشپ کے لئے ٹیسٹوں کی نئی تاریخوں کااعلان کردیا، ٹیسٹ 10نومبر کو ہوںگے۔ ایچ ای سی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق بلوچستان اور فاٹا انڈر گریجوایٹ سکالرشپ پروگرام کےلئے درخواست دینے والے طلباءہی ان ٹیسٹوں میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے جنہیں ایچ ای سی پہلے ہی …

اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) ہائرایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی) نے فاٹا اور بلوچستان کے انڈرگریجوایٹ سکالرشپ کے لئے ٹیسٹوں کی نئی تاریخوں کااعلان کردیا، ٹیسٹ 10نومبر کو ہوںگے۔ ایچ ای سی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق بلوچستان اور فاٹا انڈر گریجوایٹ سکالرشپ پروگرام کےلئے درخواست دینے والے طلباءہی ان ٹیسٹوں میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے جنہیں ایچ ای سی پہلے ہی رول نمبر سلپ جاری کرچکی ہے۔ ایچ ای سی کے مطابق پہلے سے ہی جاری کردہ رول نمبر سلپیںقابل قبول ہوں گی۔ فاٹا اور بلوچستان کے انڈر گریجوایٹ سکالرشپ کےلئے ٹیسٹ3 نومبر کو ہونا تھے تاہم ملک میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انہیں ملتوی کردیا گیا تھا۔