فیڈرل بورڈ نے سیکنڈری سرٹیفکیٹ کے سالانہ امتحان کا شیڈول جاری کر دیا

103

اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سیکنڈری سرٹیفکیٹ کے سالانہ امتحان کاشیڈول جاری کردیا، شیڈول کے مطابق امتحانات 12 مارچ سے شروع ہوں گے، امتحانات میں حصہ لینے کے لئے پرائیویٹ امیدوار 4 دسمبر 2018ءتک نارمل فیس کے ساتھ ایس ایس سی پارٹ ون اور ٹو کا داخلہ بھجوا سکتے ہیں جبکہ دوگنا فیس کے ساتھ 20 دسمبر اور تین گنا فیس کے ساتھ 10جنوری 2019ءتک داخلہ بھجوایا جاسکتا ہے۔ فیڈرل بورڈ کو کنٹرولر امتحانات کے مطابق ریگولر امیدواروں کے لئے نارمل فیس کے ساتھ داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ 11 دسمبر مقرر کی گئی ہے جبکہ دو گنا فیس کے ساتھ 26 دسمبراور تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ 10 جنوری 2019ءتک بھجوایا جاسکتا ہے۔