وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا بیجنگ میں ہزاروں سال قدیم ”مسجد نیوجئی“ کا دورہ

بیجنگ ۔ 6 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے بیجنگ میں ہزاروں سال قدیم مسجد میں قرآن پاک کی تلاوت کی۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستانی وفد میں شامل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بیجنگ میں ہزاروں سالہ قدیمی ”مسجد نیوجئی“ کا دورہ کیا اور وہاں پر نماز ، نوافل کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ قرآن پاک کی تلاوت بھی کی۔ قومی …

بیجنگ ۔ 6 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے بیجنگ میں ہزاروں سال قدیم مسجد میں قرآن پاک کی تلاوت کی۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستانی وفد میں شامل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بیجنگ میں ہزاروں سالہ قدیمی ”مسجد نیوجئی“ کا دورہ کیا اور وہاں پر نماز ، نوافل کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ قرآن پاک کی تلاوت بھی کی۔ قومی خبررساں ادارے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ انہیںچین کی اس ہزاروں سالہ قدیمی مسجد میں نماز کی ادائیگی اور قرآن پا کی تلاوت کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے مسجد نیوجئی میں ملکی سلامتی،استحکام اور بقاءکے لئے خصوصی دعا بھی مانگی۔