اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور یورپین یونین کے درمیان دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ہے،پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر فرانکوئس کاٹین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو یہاں دفتر خارجہ میں ان سے …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے یورپی یونین کے سفیر فرانکوئس کاٹین کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور یورپین یونین کے درمیان دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ہے،پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر فرانکوئس کاٹین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو یہاں دفتر خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور زیر بحث آئے جبکہ پاک۔یورپین یونین تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے صحت،تعلیم،زراعت،سیاحت،انسانی حقوق،قومی سلامتی اور کرپشن کی روک تھام سمیت مختلف شعبوں میں بہتری کیلئے حکومتی ایجنڈے کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون میں مزید اضافے اور بالخصوص جی ایس پی پلس سکیم سے بھر پور استفادہ کی ضرورت ہے۔ وزیر خارجہ نے دو طرفہ تعلقات اور عوامی رابطوں کو فروغ دینے میں یورپی ممالک میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کے کردار کو سراہا اور کہا کہ موجود حکومت نے رواں سال ضمنی انتخابات میں پہلی بار اوور سیز پاکستانیوں کو الیکٹرانک ووٹنگ کا حق دیا ہے۔ علاقائی صورتحال سے متعلق وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام لانے کیلئے کوشاں ہے۔








