کراچی۔ 6 نومبر (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ژوہائی ایئر شو (چین) کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر کئی ممالک کی فضائی افواج کے سربراہان اور اعلی سطحی وفود بھی موجود تھے۔ منگل کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایئر چیف نے اعلی افسران اور دوسری معزز شخصیات کے ہمراہ فخر پاکستان جے ایف 17 تھنڈر طیارے …
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی چین میں ژوہائی ائیر شو کی افتتاحی تقریب میں شرکت

مزید خبریں
کراچی۔ 6 نومبر (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ژوہائی ایئر شو (چین) کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر کئی ممالک کی فضائی افواج کے سربراہان اور اعلی سطحی وفود بھی موجود تھے۔ منگل کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایئر چیف نے اعلی افسران اور دوسری معزز شخصیات کے ہمراہ فخر پاکستان جے ایف 17 تھنڈر طیارے کا مسحورکن فضائی مظاہرہ بھی دیکھا۔ ایئر چیف نے پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ کی جانب سے قائم کردہ اسٹال کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے پاک فضائیہ کے دستے سے ملاقات کی۔ انہوں نے شو میں شریک پاک فضائیہ کے افراد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کی اس ایئر شو میں شرکت پوری قوم کے لئے باعثِ فخر ہے۔ ایئر چیف نے وہاں پر سٹیٹک ڈسپلے پر موجود جے ۔ایف 17 تھنڈر کا معائنہ کیا اور پائلٹ اور گرانڈ کریو سے ملاقات کے دوران ان کی شو میں عمدہ کارکردگی کو بھی سراہا۔








