برسلز ۔ 6 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالہ سے یورپی پارلیمنٹ کی تاریخ میں پہلی بار جنوری 2019ءمیں کشمیریوں کو براہ راست سنا جائے گا جبکہ وزیراعظم آزاد کشمیر اور یورپی ممبران پارلیمنٹ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کرے، عالمی …
وزیراعظم آزاد کشمیر اور یورپی ممبران پارلیمنٹ سجاد کریم اور واجد خان کا” ہفتہ کشمیر۔یورپی یونین“ کے سلسلہ میں برسلز میں منعقدہ کانفرنس میں اظہارخیال

مزید خبریں
برسلز ۔ 6 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالہ سے یورپی پارلیمنٹ کی تاریخ میں پہلی بار جنوری 2019ءمیں کشمیریوں کو براہ راست سنا جائے گا جبکہ وزیراعظم آزاد کشمیر اور یورپی ممبران پارلیمنٹ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کرے، عالمی سطح پر اقتصادی اور تجارتی معاہدوں پر نظرثانی کے دوران بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سے منسلک کیا جائے۔ اس بات کا اظہارگیارواں ہفتہ کشمیر۔یورپی یونین کے سلسلہ میں برسلز میں منعقدہ کانفرنس میں کیا گیا۔ ہفتہ کشمیر یورپی یونین 5 سے 8 نومبر تک منایا جا رہا ہے۔ پہلے روز یورپی پارلیمنٹ میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کے دو سیشن ہوئے جس کی بالترتیب صدارت یورپی ممبر پارلیمنٹ سجاد کریم اور واجد خان نے کی۔ منگل کو برسلز میں پاکستانی سفارتخانہ سے جاری بیان کے مطابق بیلجیئم میں پاکستانی سفیر نغمانہ عالمگیر ہاشمی، چیئرمین کشمیر کونسل علی رضا سیّد، مقبوضہ کشمیر سے آئے ہوئے رہنما خرم پرویز نے بھی خطاب جبکہ کینیڈا، لندن اور بیلجیئم سے پاکستانی اور کشمیری تارکین وطن نے شرکت کی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان، رکن یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم اور دیگر نے خطاب کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کا حق خود ارادیت یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دینے کیلئے عالمی برادری ان کی مدد کرے۔








