ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد

اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے دیوالی کے موقع پر ملک بھر میں ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شازیہ مری نے کہا کہ آج دیوالی ہے‘ پاکستان میں ہندو برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں‘ ہمارے رکن رمیش لال نے خوشی کے اس موقع …

اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے دیوالی کے موقع پر ملک بھر میں ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شازیہ مری نے کہا کہ آج دیوالی ہے‘ پاکستان میں ہندو برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں‘ ہمارے رکن رمیش لال نے خوشی کے اس موقع پر مٹھائی کا انتظام کیا ہے تمام ارکان مل کر ان کی خوشی میں شریک ہوں۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ دیوالی کے موقع پر ساری ہندو برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔