اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری نے بتایا ہے کہ آئندہ سال کوئٹہ کے حاجیوں کو براہ راست جدہ پہنچانے کا انتظام کیا جائے گا‘ اسی طرح نزدیک ترین مقامات پر مکاتب حاصل کرنے اور ایئرلائن کے مسائل حل کرنے کے لئے بھی سعودی حکام کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے …
وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری کا قومی اسمبلی میں جواب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری نے بتایا ہے کہ آئندہ سال کوئٹہ کے حاجیوں کو براہ راست جدہ پہنچانے کا انتظام کیا جائے گا‘ اسی طرح نزدیک ترین مقامات پر مکاتب حاصل کرنے اور ایئرلائن کے مسائل حل کرنے کے لئے بھی سعودی حکام کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شمیم آراءپنور کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حج پالیسی 2019ءکی تشکیل کے عمل کا آغاز کردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ کہ فی حاجی کتنی رقم وصول کی جائے گی‘ یہ فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ جملہ فریقین بشمول نامزد ایئرلائن کے ساتھ مشاورت کے بعد اس کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا اور معزز ایوان کو اس حوالے سے آگاہ کردیا جائے گا۔








