اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد کی روشنی میں یمنی تنازعہ کے جلد حل کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں تنازعہ سے علاقائی امن و استحکام متاثر ہو رہا ہے اور اس کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بات یمن کے سفیر محمد مطاہر الشعبی سے …
وزیراعظم عمران خان سے یمن کے سفیر محمد مطاہر الشعبی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد کی روشنی میں یمنی تنازعہ کے جلد حل کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں تنازعہ سے علاقائی امن و استحکام متاثر ہو رہا ہے اور اس کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بات یمن کے سفیر محمد مطاہر الشعبی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو وزیراعظم آفس میں ان سے خیرسگالی ملاقات کی۔ سفیر نے وزیراعظم کو ان کے انتخاب پر یمنی قیادت کی طرف سے مبارکباد اور خوشحال و ترقی پسند پاکستان کی تشکیل کے مقاصد کے حصول کیلئے ان کی حکومت کی کامیابی کیلئے نیک تمنائیں پہنچائیں۔ وزیراعظم نے یمنی قیادت کے جذبات کا اسی انداز میں جواب دیتے ہوئے یمن میں پائیدار امن کیلئے مخاصمت کے جلد خاتمہ کی خواہش کا اظہار کیا جو علاقائی اور عالمی امن کی کلید ہے۔ یمنی سفیر نے وزیراعظم کو یمن کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے سفیر کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2216 کی روشنی میں تنازعہ کے جلد حل کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔








