وزیراعظم عمران خان کی صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور پشاور سے تعلق رکھنے والے اراکینِ اسمبلی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے منشور کو عملی جامہ پہنانے کیلئے پرعزم ہے، امن و امان کا قیام اور قانون کی حکمرانی حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومتی وزراءکی کارکردگی کا جائزہ لینے کی روایت کی بنیاد رکھیں گے، احتساب سے خائف عناصر کے شوروغل سے قطع نظر حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں …

اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے منشور کو عملی جامہ پہنانے کیلئے پرعزم ہے، امن و امان کا قیام اور قانون کی حکمرانی حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومتی وزراءکی کارکردگی کا جائزہ لینے کی روایت کی بنیاد رکھیں گے، احتساب سے خائف عناصر کے شوروغل سے قطع نظر حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا تہیہ کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے یہ بات صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور پشاور سے تعلق رکھنے والے اراکینِ اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو وزیرِاعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیرِ دفاع پرویز خٹک، وزیر مملکت علی محمد خان اور معاون خصوصی نعیم الحق بھی ملاقات میں موجود تھے۔ اراکین اسمبلی نے وزیرِاعظم کو اپنے حلقوں سے متعلقہ مسائل سے آگاہ کیا۔ خیبر پختونخوا کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ وزیرِاعظم نے ممبران قومی اسمبلی کو ان کے متعلقہ حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔