وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت غربت کے خاتمہ اوراس سے متعلقہ دیگر اصلاحات کے بارے اجلاس

اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت غربت کے خاتمہ کو صرف مالی امداد تک محدود نہیں رکھنا چاہتی بلکہ دیگر شعبوں میں اصلاحات اور روزگار کے مواقع فراہم کرکے ایک پائیدار حل چاہتی ہے، اسٹنٹڈ گروتھ کے مسئلہ حل کےلئے صحت ، تعلیم، خوراک، ماحولیات اور دیگر متعلقہ شعبوں میں ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ …

اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت غربت کے خاتمہ کو صرف مالی امداد تک محدود نہیں رکھنا چاہتی بلکہ دیگر شعبوں میں اصلاحات اور روزگار کے مواقع فراہم کرکے ایک پائیدار حل چاہتی ہے، اسٹنٹڈ گروتھ کے مسئلہ حل کےلئے صحت ، تعلیم، خوراک، ماحولیات اور دیگر متعلقہ شعبوں میں ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو غربت کے خاتمہ اوراس سے متعلقہ دیگر اصلاحات کے بارے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر ، وزیر منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار، مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب، چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی، این آر ایس پی کے سی ای او ڈاکٹر راشد باجوہ، سی ای او پاکستان پاورٹی ایلیوی ایشن فنڈ قاضی عصمت عیسیٰ، سی ای او پاکستان مائیکرو انوسٹمنٹ کمپنی یاسر اشفاق اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں غربت کے خاتمہ اور دیگر متعلقہ اقدامات اور اصلاحات کے بارے میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی اور اس ضمن میں جامع اور مربوط حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ شرکاءکو فنی تعلیم کی ترویج ، روزگار کے مواقع میں اضافہ،مالی امدادتک رسائی،سستی رہائش ،سماجی تحفظ اور صحت انصاف کارڈکے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔