عام انتخابات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، وزیر دفاع پرویز خٹک کو کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا

اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی) عام انتخابات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی نے وزیر دفاع پرویز خٹک کو کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا ہے۔ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب کیا گیا۔ چیئرمین کیلئے پرویز خٹک کا نام پیپلز پارٹی کے سینئر رکن نوید قمر نے پیش کیا جبکہ اس پر کسی بھی جانب سے اعتراض …

اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی) عام انتخابات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی نے وزیر دفاع پرویز خٹک کو کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا ہے۔ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب کیا گیا۔ چیئرمین کیلئے پرویز خٹک کا نام پیپلز پارٹی کے سینئر رکن نوید قمر نے پیش کیا جبکہ اس پر کسی بھی جانب سے اعتراض نہیں کیا گیا اور وہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔ اجلاس کے موقع پر سابق حکمران جماعت کے اراکین کی جانب سے یہ نکتہ اٹھایا گیا کہ کمیٹی میں دھاندلی کی تحقیقات کا لفظ بھی شامل کیا جائے تاہم حکومتی اراکین نے مو¿قف اختیار کیا کہ یہ کمیٹی قومی اسمبلی کی قرارداد کی روشنی میں بنی ہے اس لئے اس پر نظرثانی کے بغیر نام تبدیل نہیں ہو سکتا۔ بات چیت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی کو اس بات سے بالاتر ہو کر بغیر کسی تعطل کے آگے بڑھنا چاہئے کہ اسے کس نام سے پکارا جائے۔