وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ میڈیا کا ایک حصہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور ہیڈلائنز بنانے کے لئے جعلی خبروں کی اشاعت سے گریز کرے کیونکہ آسیہ بی بی کیس ایک حساس معاملہ ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ہیڈلائنز کی خاطر جعلی …

اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ میڈیا کا ایک حصہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور ہیڈلائنز بنانے کے لئے جعلی خبروں کی اشاعت سے گریز کرے کیونکہ آسیہ بی بی کیس ایک حساس معاملہ ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ہیڈلائنز کی خاطر جعلی خبروں کی اشاعت وطیرہ بن چکا ہے، آسیہ بی بی کیس ایک حساس معاملہ ہے، اس کے ملک چھوڑ جانے کی خبر کی بغیر تصدیق اشاعت انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ایک حصے سے کہتا ہوں کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔