اسلام آباد ۔08 نومبر(اے پی پی)نیشنل بُک فاﺅنڈیشن فروغِ کتاب کے لیے قابلِ تحسین خدمات پیش کر رہا ہے۔ این بی ایف میں آکر محسوس ہوا کہ ملک میں علمیت کا شوق ابھی بیدار ہے۔ این بی ایف کی مطبوعات کا معیار اعلیٰ ہے اور قیمتیں بہت کم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم نے نیشنل بُک فاﺅنڈیشن کے دورے کے …
نیشنل بُک فاﺅنڈیشن فروغِ کتاب کے لیے قابلِ تحسین خدمات پیش کر رہا ہے ،وفاقی وزیر محمد فروغ نسیم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔08 نومبر(اے پی پی)نیشنل بُک فاﺅنڈیشن فروغِ کتاب کے لیے قابلِ تحسین خدمات پیش کر رہا ہے۔ این بی ایف میں آکر محسوس ہوا کہ ملک میں علمیت کا شوق ابھی بیدار ہے۔ این بی ایف کی مطبوعات کا معیار اعلیٰ ہے اور قیمتیں بہت کم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم نے نیشنل بُک فاﺅنڈیشن کے دورے کے موقع پر کیا۔ اُن کی آمد پر ایم ڈی این بی ایف ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے افسران کے ہمراہ اُن کا خیر مقدم کیا۔ وفاقی وزیر نے این بی ایف بک پارک ”فراغتے و کتابے و گوشہ¿ چمنے“ میںگرین اینڈ کلین پاکستان کے حوالے سے یادگاری پودا لگایا اور ملک کی خوشحالی کے لیے دعا کی۔








