وفاقی وزیر امورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور کا یوم اقبال کے حوالہ سے خصوصی پیغام

اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کی شخصیت اور فلسفہ ہمارے لئے مشعلِ راہ ہے جس پر چل کر ہم اپنے ملک کو عظیم سے عظیم تر بنا سکتے ہیں، علامہ اقبال نے نہ صرف مسلمانانِ ہند کو دو قومی نظریے کے مطابق ایک علیحدہ ملک بنانے کی سوچ دی بلکہ …

اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کی شخصیت اور فلسفہ ہمارے لئے مشعلِ راہ ہے جس پر چل کر ہم اپنے ملک کو عظیم سے عظیم تر بنا سکتے ہیں، علامہ اقبال نے نہ صرف مسلمانانِ ہند کو دو قومی نظریے کے مطابق ایک علیحدہ ملک بنانے کی سوچ دی بلکہ مسلمانوں کو اپنے آپ کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑنے کی بجائے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا بھی سبق دیا۔ یوم اقبال کے حوالہ سے اپنے خصوصی پیغام میں انہوںنے کہاکہ پاکستان کا حصول قائد اعظم محمدعلی جناح کی کوششوں اور علامہ اقبال کے فلسفے اور نظریہ کے بغیر ناممکن تھا۔ علامہ اقبال نے مسلمانانِ ہند کو ایسے دور میں منزل کا سراغ دیا جب ان کے تہذیبی وجود کوہر طرف سے خطرات لاحق تھے۔ انہوںنے کہا کہ علامہ اقبال کا فلسفہ اور شاعری آج کے مسلمانوں کو ترقی کی منازل سے روشناس کرانے کےلئے ایک جذبہ دینے کا اہم ذریعہ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر ہم آج بھی علامہ اقبال کی شاعری ،فلسفے اور افکار کو سامنے رکھ لیں تو ہمیں درپیش تمام ترمسائل کا حل بھی مل سکتا ہے۔