شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر وزیراعظم عمران خان کا قوم کے نام پیغام

اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ فرقہ واریت، نظریاتی انتہا پسندی اور نئے اجتماعی گروہوں کی تشکیل جیسے معاملات پرشاعرمشرق علامہ محمد اقبال کی سوچ آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہے، شاہین کے تصوراور خودی کے فلسفے کو سمجھ کر اور اس پر عمل پیرا ہونے سے ہی ہم پاکستان کو اقوام عالم میں اسکا اصل مقام دلا سکتے ہیں۔ انہوں …

اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ فرقہ واریت، نظریاتی انتہا پسندی اور نئے اجتماعی گروہوں کی تشکیل جیسے معاملات پرشاعرمشرق علامہ محمد اقبال کی سوچ آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہے، شاہین کے تصوراور خودی کے فلسفے کو سمجھ کر اور اس پر عمل پیرا ہونے سے ہی ہم پاکستان کو اقوام عالم میں اسکا اصل مقام دلا سکتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہارشاعرمشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ آج کے دن تمام اہل وطن او رپوری ملت اسلامیہ مفکر اسلام اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر ا±ن کو بھرپور خراج عقیدت پیش کررہی ہے، علامہ اقبال نے مسلمانانِ برصغیر کو ایک ایسے وقت میں راستہ دکھایا جب وہ غلامی کے اندھیروں میں منزل کا سراغ کھوچکے تھے، انکے افکار اور سوچ نے ا±مید کا وہ چراغ روشن کیا جس نے نہ صرف منزل بلکہ راستے کی بھی نشاندہی کی۔پاکستان علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر ہے۔