اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قومی صحت عامر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت کے 60 دنوں کا موازنہ 60 سالوں سے نہ کیا جائے‘ ملکی ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں‘ وزیراعظم کا دورہ چین کامیاب رہا۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اہداف کے حصول کے لئے …
وفاقی وزیر قومی صحت عامر کیانی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قومی صحت عامر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت کے 60 دنوں کا موازنہ 60 سالوں سے نہ کیا جائے‘ ملکی ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں‘ وزیراعظم کا دورہ چین کامیاب رہا۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اہداف کے حصول کے لئے کوشاں ہے‘ معاشی بہتری سمیت دیگر اہم قومی امور پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔ حکومت کے 60 دنوں کا 60 سالوں سے موازنہ نہ کیا جائے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین اور سعودی عرب سے ملک کے معاشی حالات کی بہتری میں مدد ملے گی جبکہ حکومت کو معاشی بہتری سمیت دیگر قومی ایشوز پر وقت دیا جائے۔








