اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی اعظم خان سواتی نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین تاریخی حیثیت کا حامل ہے اور دونوں ملکوں کی قیادت کے مل بیٹھنے سے نئی راہیں کھلی ہیں۔یہ بات انہوں نے ”اے پی پی“ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت دونوں ملکوں کے دیرنیہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط کررہی ہے۔ …
وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی اعظم خان سواتی ”اے پی پی“ سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی اعظم خان سواتی نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین تاریخی حیثیت کا حامل ہے اور دونوں ملکوں کی قیادت کے مل بیٹھنے سے نئی راہیں کھلی ہیں۔یہ بات انہوں نے ”اے پی پی“ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت دونوں ملکوں کے دیرنیہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط کررہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اعظم خان سواتی کا کہناتھاکہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قوم کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کے علاوہ آگے لیکر جارہی ہے۔انہوں نے ہم دوست ملکوں کیساتھ رابطے بڑھارہے ہیں اور ان کو اس بات پر قائل کررہے ہیں کہ وہ ٹیکنالوجی منتقل کریں تاکہ ہم اپنے پاﺅں پرکھڑے ہوسکیں۔انہوںنے کہاکہ چین کی قیادت نے جس انداز میں پاکستان کی مشکل وقت میں مددکی ہے ،اسکی مثال نہیں ملتی ہے ۔








