پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چئیرمین محمد نعیم کا نوری میں بین الاقوامی ورکشاپ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اے پی پی) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چئیرمین محمد نعیم نے کہاہے کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن توانائی، انسانی صحت، زراعت، صنعتی تحقیق، اورترقی میں جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال کے منصوبوں پرکام کررہاہے، گزشتہ 60 برسوں میں جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال نے ملک کے سماجی اوراقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیاہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی میزبانی میں …

اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اے پی پی) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چئیرمین محمد نعیم نے کہاہے کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن توانائی، انسانی صحت، زراعت، صنعتی تحقیق، اورترقی میں جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال کے منصوبوں پرکام کررہاہے، گزشتہ 60 برسوں میں جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال نے ملک کے سماجی اوراقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیاہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی میزبانی میں اٹامک انرجی کینسراسپتال نوری میں جوہری توانائی کے بین الاقوامی ایجنسی(آئی اے ای اے) کے کوالٹی کنٹرول اینڈ کوالٹی منیجمنٹ پروگرام کے تحت بین الاقوامی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ورکشاپ کے دوران ریڈیوگرافی کے دوران حفاظتی اقدامات اورمعیار کو برقرار رکھنے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے 10 رکن ممالک سمیت 34 شرکاءنے شرکت کی۔ ورکشاپ میں آئی اے ای اے کے تکنیکی ماہرین نے شرکاءکو اپنے تجربات اورمہارت میں شریک کیا۔ورکشاپ کی اختتامی تقریب جمعہ کو منعقد ہوئے ۔