وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کا پریس کانفرنس سے خطاب

لاہور۔10 نومبر(اے پی پی )وزیر اعظم عمران خان15نومبر کو حیدرآباد ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کریںگے۔سندھ ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس کے اجراءکی تاریخوں کی اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ چین کے دورے میں بڑا زبردست رسپانس ملاہے ۔ ایم ایل ون کے لیے آج جو ہمارا فیصلہ ہوا اس میں چین کو اولین فوقیت دیں گے اس دورے میں انہوں نے ہمیں یہ کہا کہ ایم ایل ٹو اور …

لاہور۔10 نومبر(اے پی پی )وزیر اعظم عمران خان15نومبر کو حیدرآباد ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کریںگے۔سندھ ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس کے اجراءکی تاریخوں کی اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ چین کے دورے میں بڑا زبردست رسپانس ملاہے ۔ ایم ایل ون کے لیے آج جو ہمارا فیصلہ ہوا اس میں چین کو اولین فوقیت دیں گے اس دورے میں انہوں نے ہمیں یہ کہا کہ ایم ایل ٹو اور تھری کی پرائمری فزیبلیٹی رپورٹ آپکو گفٹ کریں گے۔ چائنہ ریلوے کے ڈپٹی منسٹرپاکستان آرہے ہیں جس سے مزید بات چیت آگے بڑھے گی۔ 10ہزار آسامیوں میں سے مشتہر کی گئی آسامیوں کے علاوہ باقی8600 خالی آسامیوں کی بھی منظوری لے لی گئی ہے ۔جنہوں نے پہلی آسامیوں میں اپلائی کیا ہے وہ ان میں بھی اپلائی کرسکتے ہیں۔پی ایم پیکج کے جتنے کنٹریکٹ ملازمین ہیں ان کو مستقل کرنے کے لیے وزیر اعظم پاکستان سے درخواست کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈکوارٹرزآفس لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر ریلوےزنے کہا کہ ہمارا بنیادی کام ٹریک کو بہتربنانا اورپسنجراور فریٹ سیکٹرکو سہولت فراہم کرنا ہے ۔دھابیجی ایکسپریس مسائل کا شکار ہے اس کے اوقات کار میں تبدیلی کے لیے ڈی ایس کراچی کو ہدایت دی ہے کہ مزدوروں کے ٹائم کے مطابق ٹرین کا وقت طے کیا جائے۔ ٹرینوں میں کیٹرنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گرین لائن ٹرین میںمسافروں کی سہولت کے لیے کیٹرنگ سروس کو بحال کردیاگیاہے اور باقی دوٹاپ ٹرینوں جن میںتیزگام اور کراچی ایکسپریس میں بھی سہولت فراہم کرنے کے لیے اگلے 10دنوں میں باقاعدہ ٹینڈر جاری کردیاجائےگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فریٹ سیکٹر میں ٹرینوں کی تعداد میں مزید اضافے کے لیے پی آر ایف ٹی سی کو دو فریٹ ٹرینیں چلانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔