لوک ورثہ کے زیراہتمام رنگارنگ قومی ثقافتی لوک میلہ ایوارڈز کی اختتامی تقریب (کل) شکرپڑیاں میں ہوگی

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) لوک ورثہ کے زیراہتمام رنگارنگ قومی ثقافتی لوک میلہ ایوارڈز کی اختتامی تقریب (کل) اتوار کو شکرپڑیاں میں ہوگی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری اطلاعات شفقت جلیل ہوں گے۔ گزشتہ تین دہائیوں سے لوک ورثہ کی یہ روایت ہے کہ لوک میلے کا اختتام تقریب تقسیم ایوارڈز پر ہوتا ہے جو میلے کی سب سے اہم ، خوبصورت ،رنگا رنگ اور دلچسپ …

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) لوک ورثہ کے زیراہتمام رنگارنگ قومی ثقافتی لوک میلہ ایوارڈز کی اختتامی تقریب (کل) اتوار کو شکرپڑیاں میں ہوگی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری اطلاعات شفقت جلیل ہوں گے۔ گزشتہ تین دہائیوں سے لوک ورثہ کی یہ روایت ہے کہ لوک میلے کا اختتام تقریب تقسیم ایوارڈز پر ہوتا ہے جو میلے کی سب سے اہم ، خوبصورت ،رنگا رنگ اور دلچسپ تقریب ہے۔ اس میں لوک ورثہ اور دیگر اداروں کی جانب سے قومی ایوارڈ جیوری کی سفارشات پر ماہر دستکاروں کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں لاکھوں روپے کے کیش ایوارڈ دیے جاتے ہیں۔