اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ علامہ محمد اقبال اور قائداعظم محمد علی جناح کے تصورات کے مطابق پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے لئے پرعزم ہیں، انشاءاللہ پاکستان اسلامی دنیا میں فلاحی ریاست کی مثال بنے گا، شیلٹر ہوم کے قیام کا منصوبہ ووٹ بینک کے لئے نہیں بلکہ احساس اور رحمدلی کے جذبے کے تحت شروع کیا ہے، کوئی بھی …
وزیراعظم عمران خان کا لاہور میں غریب اور بے سہارا افراد کے لئے ”پناہ گاہ“ کے قیام کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ علامہ محمد اقبال اور قائداعظم محمد علی جناح کے تصورات کے مطابق پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے لئے پرعزم ہیں، انشاءاللہ پاکستان اسلامی دنیا میں فلاحی ریاست کی مثال بنے گا، شیلٹر ہوم کے قیام کا منصوبہ ووٹ بینک کے لئے نہیں بلکہ احساس اور رحمدلی کے جذبے کے تحت شروع کیا ہے، کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک مہذب نہیں ہو سکتا جس میں اپنے غریب، لاچار اور بے سہارا لوگوں کے لئے رحمدلی اور ہمدردی کے جذبات نہ ہوں، آج اس منصوبے کا سنگ بنیاد فلاحی ریاست کی طرف پہلا قدم ہے، قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، اگر سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں ہو گا تو حکومت اور ریاست کیسے چلے گی، حکومت سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں صوبائی دارالحکومت میں غریب اور بے سہارا افراد کے لئے ”پناہ گاہ“ کے قیام کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جس کے بعد ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی گئی۔ بعد ازاں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے وزیراعظم کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے اس منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کا فیصلہ درست ثابت ہو رہا ہے جب انتخابات کے بعد میں نے سردار عثمان بزدار کی نامزدگی کی تو اس کی بڑی مخالفت ہوئی کیونکہ اس سے پہلے وزارت اعلیٰ کے عہدے پر ایسے لوگوں کو نامزد کرنے کا تصور تھا جن کے بڑے بڑے محلات ہوں، پروٹوکول کے ساتھ گھوم رہے ہوں اور جن کے کروڑوں روپے میں انٹرٹینمنٹ بل ہوں۔








