وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیراعظم کے پنجاب انیشی ایٹو پروگرام کے حوالے سے اجلاس

لاہور/اسلام آباد۔ 10 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی تمام تر توجہ عام آدمی کی زندگی میں واضح اور نمایاں تبدیلی لانے پر مرکوز ہونی چاہیے۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کو وزیراعلیٰ آفس میں وزیراعظم کے پنجاب انیشی ایٹو پروگرام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں صوبے میں طرز حکومت میں اور عام آدمی کی زندگی …

لاہور/اسلام آباد۔ 10 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی تمام تر توجہ عام آدمی کی زندگی میں واضح اور نمایاں تبدیلی لانے پر مرکوز ہونی چاہیے۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کو وزیراعلیٰ آفس میں وزیراعظم کے پنجاب انیشی ایٹو پروگرام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں صوبے میں طرز حکومت میں اور عام آدمی کی زندگی میں واضح تبدیلی کے حوالے سے وزیراعظم کی زیر نگرانی اور پنجاب حکومت کے زیر انتظام مختلف تجاویز اور ان پر عملدرآمد کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ وزیراعظم کو مختلف اہداف کے تعین اور ترجیحات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو طرز حکومت میں اختراعی طریقہ اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے 29 نومبر کو پنجاب حکومت کے 100 دن کے اہداف پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی حکومت کی تمام تر توجہ عام آدمی کی زندگی میں واضح اور نمایاں تبدیلی لانے پر مرکوز ہونی چاہیے۔