عوامی مسائل حل کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتیں ہمارے ساتھ ملکر کام کریں ،وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا

اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی ہے کہ عوامی مسائل حل کرنے کے لئے وہ ہمارے ساتھ ملکر کام کریں ،ہم نیب سمیت تمام اداروں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیںجبکہ نیب کو مزید موثر بنانے اور بروقت نتائج حاصل کرنے کے لئے قوانین میں تبدیلی کرنی ہوگی۔ نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی ہے کہ عوامی مسائل حل کرنے کے لئے وہ ہمارے ساتھ ملکر کام کریں ،ہم نیب سمیت تمام اداروں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیںجبکہ نیب کو مزید موثر بنانے اور بروقت نتائج حاصل کرنے کے لئے قوانین میں تبدیلی کرنی ہوگی۔ نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ عصر حاضر میں نیب کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے اس کے قوانین میں تبدیلی ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کو مزید فعال ادارہ بنانے اور مستحکم کرنے کے لئے پارلیمنٹ کے فورم پر بحث ہونی چاہئے کیونکہ ہم نیب سمیت تمام اداروں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔۔