اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے نیویارک میں اضافی امداد فلسطینی مہاجرین کی امداد کرنے والے عالمی ادارہ کے ڈائریکٹر کے حوالے کردی

نیویارک ۔ 11 نومبر (اے پی پی) پاکستان نے نقدی کی کمی کا شکار ہونے والے فلسطینی مہاجرین کی امداد کرنے والے عالمی ادارہ کو دی جانے والی اپنی امداد میں اضافہ کردیا جس پر فلسطینیوں کی امداد کرنے والے ادارہ کے سربراہ پیئرے کراہن بوہل نے پاکستان کی اضافی امداد کو دلی طور پر سراہا ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے نیویارک میں اضافی …

نیویارک ۔ 11 نومبر (اے پی پی) پاکستان نے نقدی کی کمی کا شکار ہونے والے فلسطینی مہاجرین کی امداد کرنے والے عالمی ادارہ کو دی جانے والی اپنی امداد میں اضافہ کردیا جس پر فلسطینیوں کی امداد کرنے والے ادارہ کے سربراہ پیئرے کراہن بوہل نے پاکستان کی اضافی امداد کو دلی طور پر سراہا ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے نیویارک میں اضافی امداد اس فلسطینی مہاجرین کی امداد کرنے والے عالمی ادارہ ( یو این آر ڈبلیو اے ) کے ڈائریکٹر پیٹر مولرین کے حوالے کی جو کہ 50 لاکھ رجسٹرڈ فلسطینیوں کی مدد کرتا ہے ۔ملیحہ لودھی نے( یو این آر ڈبلیو اے ) کے ڈائریکٹر پیٹر مولرین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کی ہدایت اور پاکستانی عوم کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق پاکستان نے فلسطینوںکو دی جانے والی امدادمیں اضافہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے ۔