ڈھاکہ۔ 11 نومبر (اے پی پی)مومن الحق اور مشفق الرحیم کی شاندار سنچریوں کی بدولت بنگلہ دیش نے زمبابوے کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پراعتماد آغاز کیا، میزبان ٹیم نے پہلے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنا لئے تھے، 26 کے سکور پر 3 وکٹیں گنوانے کے بعد مومن الحق اور مشفق الرحیم حریف باﺅلرز کے سامنے …
مومن الحق اور مشفق کی شاندار سنچریاں، بنگلہ دیش کا زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 303 رنز بنا کر پر اعتماد آغاز

مزید خبریں
ڈھاکہ۔ 11 نومبر (اے پی پی)مومن الحق اور مشفق الرحیم کی شاندار سنچریوں کی بدولت بنگلہ دیش نے زمبابوے کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پراعتماد آغاز کیا، میزبان ٹیم نے پہلے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنا لئے تھے، 26 کے سکور پر 3 وکٹیں گنوانے کے بعد مومن الحق اور مشفق الرحیم حریف باﺅلرز کے سامنے ڈٹ گئے، دونوں بلے بازوں نے مشکل وقت میں انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ میں 266 رنز جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، اسی دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی اپنی سنچریاں بھی مکمل کیں، مومن الحق 161 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ مشفق الرحیم 111 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، کائل جروس نے 3 وکٹیں لیں۔








