وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ و خاتون اول بشریٰ بی بی کا فاونٹین ہاوس میں خواتین بحالی مرکز کا دورہ

اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ و خاتون اول بشریٰ بی بی نے فاونٹین ہاوس میں خواتین بحالی مرکز کا دورہ کیا اور وہاں موجود ذہنی معذور خواتین اور بچوں میں گھل مل گئیں اور انہیں تحائف بھی دیئے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق خاتون اول بشرٰی بی بی نے اپنی دوستوں کے ہمراہ فاﺅنٹین ہاﺅس میں مختلف وارڈز کا دورہ …

اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ و خاتون اول بشریٰ بی بی نے فاونٹین ہاوس میں خواتین بحالی مرکز کا دورہ کیا اور وہاں موجود ذہنی معذور خواتین اور بچوں میں گھل مل گئیں اور انہیں تحائف بھی دیئے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق خاتون اول بشرٰی بی بی نے اپنی دوستوں کے ہمراہ فاﺅنٹین ہاﺅس میں مختلف وارڈز کا دورہ کیا جہاں انہیں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ بشریٰ بی بی اور ان کی دوست نے خواتین اور بچوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔ خاتون اول کا کہنا تھا کہ انہیں مستحق اور بے سہارا افراد سے مل کر دلی سکون ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستحق افراد قوم کا اثاثہ ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ کو ادارے کی بہتری کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔