فیصل آباد۔11 نومبر(اے پی پی ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کے خاندان سے انکے بہت پرانے تعلقات ہیںاور مختلف حوالوں سے ان سے بات چیت بھی ہوتی رہتی ہے تاہم اگر کسی اتحادی دوست کو کسی غلط فہمی کے باعث کوئی تحفظات ہیں تو انکا ازالہ کریں گے جبکہ اختلاف رائے ہی جمہوریت کا اصل حسن ہے لیکن وزیر اعلیٰ کے بارے میں …
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی سنٹرل جیل فیصل ۱ٓباد کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت

مزید خبریں
فیصل آباد۔11 نومبر(اے پی پی ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کے خاندان سے انکے بہت پرانے تعلقات ہیںاور مختلف حوالوں سے ان سے بات چیت بھی ہوتی رہتی ہے تاہم اگر کسی اتحادی دوست کو کسی غلط فہمی کے باعث کوئی تحفظات ہیں تو انکا ازالہ کریں گے جبکہ اختلاف رائے ہی جمہوریت کا اصل حسن ہے لیکن وزیر اعلیٰ کے بارے میں پایا جانے والا تاثر درست نہیں کیونکہ پنجاب میں صرف اور صرف ایک ہی وزیراعلیٰ اور وہ سردار عثمان بزدار ہیںنیز پنجاب سمیت ملک کے تمام حلقوں میں انکے دوست احباب اور جماعتی ساتھی موجود ہیں اسلئے وہ مختلف شہروں کے دورے کرتے رہتے ہیں لیکن کسی کے حلقے میں مداخلت کا تاثر درست نہیں،علاوہ ازیں ملک سے 70 سال کا گند ایک ہی رات میں صاف نہیں ہوسکتا تاہم عوام بہت جلد ملک میں واضح تبدیلی محسوس کریں گے اورجب تک کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوتا ملک میں تبدیلی و خوشحالی نہیں ۱ٓسکتی لہٰذا سب سے پہلے میں خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوںاور اسی طرح تمام وزراءبھی خود کو احتساب کیلئے پیش کررہے ہیں،مزید بر۱ٓںپنجاب کی 36 جیلوں کی بجائے اب 42 جیلوں میں قیدیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے جدید واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کررہے ہیںاور فیصل ۱ٓباد کی سنٹرل جیل کو ماڈل جیل بناد








