اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا چین کا دورہ توقعات سے کہیں زیادہ کامیاب تھا۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی تیز رفتار ترقی کے لیے وزیراعظم عمران خان سخت محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو اپنی …
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا چین کا دورہ توقعات سے کہیں زیادہ کامیاب تھا۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی تیز رفتار ترقی کے لیے وزیراعظم عمران خان سخت محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو اپنی ایماندار قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں جو ان کی صداقت سے بخوبی آگاہ بھی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں کی سیاست ختم ہو جائے گی اور ملک میں نئے چہرے سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک سے بدعنوان سیاسی خاندانوں کا خاتمہ چاہتے ہیں کیونکہ لوگ بھی ان کرپٹ عناصر کو سلاخوں کے پیچھے دیکھنا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی نظریاتی قیادت کے تحت لوگوں کے معیار زندگی کو تبدیل کرے گی۔








