چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبالنے نیب کے تمام ڈائریکٹر جنرلز، ڈائریکٹرز اور دیگر افسران پر میڈیا کو انٹرویو دینے پر مکمل پابندی عائد کر دی

اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے تمام ڈائریکٹر جنرلز، ڈائریکٹرز اور دیگر افسران پر میڈیا (پرنٹ اینڈ الیکٹرناک) کو انٹرویو دینے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے اور اگر میڈیا کو کسی ریفرنس یا مقدمہ کے بارے میں معلومات درکار ہوں گی تو نیب کے ترجمان قومی احتساب بیورو کا موقف دینے کے مجاز ہوں گے۔ …

اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے تمام ڈائریکٹر جنرلز، ڈائریکٹرز اور دیگر افسران پر میڈیا (پرنٹ اینڈ الیکٹرناک) کو انٹرویو دینے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے اور اگر میڈیا کو کسی ریفرنس یا مقدمہ کے بارے میں معلومات درکار ہوں گی تو نیب کے ترجمان قومی احتساب بیورو کا موقف دینے کے مجاز ہوں گے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ وہ تمام معزز اراکین اسمبلی کا احترام کرتے ہیں۔ ڈی جی نیب لاہور کے میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کا ریکارڈ پیمرا سے طلب کرلیا ہے جس کا قانون کے مطابق جائزہ لیا جائے گا۔