او پی ایف کے 24 تعلیمی اداروں میں تارکین وطن کے 3697 بچوں کو تعلیم کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی حقوق

اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) سمندر پار پاکستانیز فاﺅنڈیشن (او پی ایف) کے 24 تعلیمی اداروں میں تارکین وطن کے 3697 بچوں کو تعلیم کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جو رواں تعلیمی سال میں او پی ایف کے اسکولوں اور کالجوں میں داخل 19 ہزار 51 بچوں کا 20 فیصد ہیں۔ وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی حقوق کے ذرائع کے مطابق او پی …

اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) سمندر پار پاکستانیز فاﺅنڈیشن (او پی ایف) کے 24 تعلیمی اداروں میں تارکین وطن کے 3697 بچوں کو تعلیم کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جو رواں تعلیمی سال میں او پی ایف کے اسکولوں اور کالجوں میں داخل 19 ہزار 51 بچوں کا 20 فیصد ہیں۔ وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی حقوق کے ذرائع کے مطابق او پی ایف کے تعلیمی اداروں کی 24 عمارتوں میں سے 9 عمارتیں اس کی اپنی ہیں، 12 عمارتیں کرایہ پر حاصل کی گئی ہیں جبکہ 3 اسکولوں کیلئے صوبائی حکومتوں نے جگہ فراہم کی ہے۔ اس وقت او پی ایف کے تعلیمی اداروں میں تقریباً 877 تدریسی اور 494 غیر تدریسی عملہ اپنی خدمات انجام دے رہا ہے اور اس کے تمام تعلیمی ادارے ملک بھر میں بھرپور طریقے سے کام کر رہے ہیں۔