معاون خصو صی بر ائے اوورسیز پاکستانیز سےدذوالفقار بخار ی کا او پی ایف گرلز ڈگری کالج میں تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصو صی بر ائے اوورسیز پاکستانیز سےدذوالفقار بخار ی نے کہا ہے کہ پاکستا ن تحریک انصا ف کی حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے ر ہی ہے، پڑھی لکھی عورت اپنے پورے گھرانے کو تعلیم یافتہ کر تی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے او پی ایف گرلز ڈگری کالج ایف 8 اسلام آباد میں ایک …

اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصو صی بر ائے اوورسیز پاکستانیز سےدذوالفقار بخار ی نے کہا ہے کہ پاکستا ن تحریک انصا ف کی حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے ر ہی ہے، پڑھی لکھی عورت اپنے پورے گھرانے کو تعلیم یافتہ کر تی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے او پی ایف گرلز ڈگری کالج ایف 8 اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آبا د کے سیکٹر ایف الیون میں او پی ایف یونیورسٹی کا کام تیزی سے جار ی ہے اور انہوں نے ہدایت کی ہے کہ تعمیراتی کام جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاق و تہذیب کی اہمیت پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ ہما را دین ہمیں اخلاقیات کا درس دیتا ہے، ہمیں صبر اور حوصلے اور پور ی لگن سے نئے پاکستا ن کی تعمیر میں اپنا کردارادا کرناہو گا۔