سی پیک کے علاوہ چین پاکستان کے اندر مختلف منصوبوں میں 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے، سید علی حیدر زیدی

اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افئیرز سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کے علاوہ چین پاکستان کے اندر مختلف منصوبوں میں 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی موثروکارآمد پالیسیوں کی وجہ سے بہت …

اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افئیرز سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کے علاوہ چین پاکستان کے اندر مختلف منصوبوں میں 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی موثروکارآمد پالیسیوں کی وجہ سے بہت سے ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملکی معیشت کے استحکام کے لیے بڑے پیمانے پر اہم و ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس دو ایسی نئی فلاحی و ترقیاتی تجاویز ہیں جن سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔