برلن۔ 19 جولائی (اے پی پی) جرمنی نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے سزائے موت پر عملدرآمد شروع کیا تو اس کی یورپی یونین میں شمولیت کے لئے مذاکرات ختم کر دیے جائیں گے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک حکومت نے سزائے موت پر عملدرآمد پر پابندی عائد کر رکھی ہے تاہم صدر رجب طیب اردگان نے عندیہ دیا ہے کہ ناکام فوجی بغاوت کے بعد …
سزائے موت پر عملدرآمد کی صورت میں ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت بارے مذاکرات ختم کر دیے جائیں گے،جرمنی

مزید خبریں
برلن۔ 19 جولائی (اے پی پی) جرمنی نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے سزائے موت پر عملدرآمد شروع کیا تو اس کی یورپی یونین میں شمولیت کے لئے مذاکرات ختم کر دیے جائیں گے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک حکومت نے سزائے موت پر عملدرآمد پر پابندی عائد کر رکھی ہے تاہم صدر رجب طیب اردگان نے عندیہ دیا ہے کہ ناکام فوجی بغاوت کے بعد مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے اس پابندی کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ دیگر یورپی ممالک نے بھی ترک صدر کے اس بیان پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔








