میانمر کی جمہوریت پسند رہنما آنگ سانگ سوچی کی اپنے آنجہانی والد جنرل آنگ سانگ کے مقبرے پر حاضری

ینگون ۔ 19 جولائی (اے پی پی) میانمر کی جمہوریت پسند رہنما آنگ سانگ سوچی نے اپنے آنجہانی والد جنرل آنگ سانگ کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آنگ سانگ سوچی نے ینگون میں اپنے آنجہانی والد کے مقبرے پر حاضری دی اور وہاں پھول رکھے۔ اس موقع پر میانمر فوج کے سربراہ نے بھی تقریب میں شرکت کی جبکہ سیکورٹی کے سخت …

ینگون ۔ 19 جولائی (اے پی پی) میانمر کی جمہوریت پسند رہنما آنگ سانگ سوچی نے اپنے آنجہانی والد جنرل آنگ سانگ کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آنگ سانگ سوچی نے ینگون میں اپنے آنجہانی والد کے مقبرے پر حاضری دی اور وہاں پھول رکھے۔ اس موقع پر میانمر فوج کے سربراہ نے بھی تقریب میں شرکت کی جبکہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔اس موقع پر اپنے آنجہانی والد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آنگ سانگ سوچی نے کہا کہ ہم 19 جولائی کا دن نہیں بھول سکتے جب جنرل آنگ سانگ نے آزادی کی جدوجہد کے دوران آٹھ دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply