ایرانی صدرحسن روحانی کا ترک صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون، ناکام بغاوت کی مذمت

تہران ۔ 19 جولائی (اے پی پی) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ترکی میں ہونے والی حالیہ ناکام بغاوت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ، ترکی کی قانونی حکومت اور قوم کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر حسن روحانی نے اپنے ترک ہم منصب صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے …

تہران ۔ 19 جولائی (اے پی پی) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ترکی میں ہونے والی حالیہ ناکام بغاوت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ، ترکی کی قانونی حکومت اور قوم کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر حسن روحانی نے اپنے ترک ہم منصب صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے عوام کی جانب سے جمہوریت اور منتخب حکومت کی حمایت سے ثابت ہو گیا کہ علاقے میں طاقت کی روش استعمال کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔انہوں نے ترکی میں امن کی بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ امن و استحکام مضبوط ہونے کا باعث بنے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران کو یقین ہے کہ بعض بڑی طاقتیں اور دہشت گرد، اسلامی ممالک میں استحکام نہیں چاہتیں۔

Leave a Reply