وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس

97
APP97-19 ISLAMABAD: November 19 - Prime Minister Imran Khan chairs meeting of common interests (CCI) at PM Office. APP

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) مشترکہ مفادات کونسل نے آبادی میں تیزی سے اضافہ کے مسئلہ سے موثر انداز میں نبرد آزما ہونے کے لئے قومی سطح پر وزیراعظم جبکہ صوبائی سطحوں پر متعلقہ وزرائے اعلیٰ کی قیادت میں قومی اور صوبائی ٹاسک فورسز تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ قابل تجدید توانائی کے استعمال اور ملک میں کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے عمل کو مزید بہتر بنانے پر بھرپور توجہ مرکوز کرنے پر مکمل اتفاق پایا گیا۔ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس پیر کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر برائے بین الصوبائی ہم آہنگی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر قانون و انصاف محمد فروغ نسیم، وزیر نجکاری محمد میاں سومرو، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر اعلی سندھ مراد علی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و صنعت عبدالرزاق داﺅد، وفاقی و صوبائی سیکرٹریز اور سینئر حکام نے شرکت کی۔