عوامی مطالبے پر سزائے موت کی بحالی کے لیے تیار ہوں،ترک صدر

استنبول۔ 19 جولائی (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اگر عوام مطالبہ کرتے ہیں تو وہ سزائے موت کی بحالی کے لیے تیار ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ترک صدر نے استنبول میں اپنی رہائش گاہ کے باہر اپنے حامیوں سے خطاب کر رہے تھے جہاں سزائے موت کی دوبارہ بحالی کے لیے نعرہ بازی کی جارہی تھی۔ اپنے خطاب میں صدر اردگان نے …

استنبول۔ 19 جولائی (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اگر عوام مطالبہ کرتے ہیں تو وہ سزائے موت کی بحالی کے لیے تیار ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ترک صدر نے استنبول میں اپنی رہائش گاہ کے باہر اپنے حامیوں سے خطاب کر رہے تھے جہاں سزائے موت کی دوبارہ بحالی کے لیے نعرہ بازی کی جارہی تھی۔ اپنے خطاب میں صدر اردگان نے کہا کہ کہ ترکی ایک جمہوری ریاست ہے جہاں قانون کی بالادستی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تھا اگر ترک عوام یہ مطالبہ کرتے ہیں اور پارلیمان اس قانون سازی کی منظوری دے دیتی ہے تو وہ سزائے موت بحال کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Leave a Reply