لندن۔ 19 جولائی (اے پی پی) دبئی کے حکمران محمد بن راشد المکتوم نے برطانوی دارالحکومت لندن میں میٹرو ٹرین میں عام لوگوں کے ساتھ سفر کیا ۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرین میں موجود مسافروں نے اپنے درمیان متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم کو اپنے بیٹے اور دبئی کے ولی عہد الشیخ حمدان بن محمد بن راشد …
محمد بن راشد آل مکتوم کا ولی عہد کے ساتھ لندن کی میٹرو ٹرین میں عام لوگوں کے ساتھ سفر
لندن۔ 19 جولائی (اے پی پی) دبئی کے حکمران محمد بن راشد المکتوم نے برطانوی دارالحکومت لندن میں میٹرو ٹرین میں عام لوگوں کے ساتھ سفر کیا ۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرین میں موجود مسافروں نے اپنے درمیان متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم کو اپنے بیٹے اور دبئی کے ولی عہد الشیخ حمدان بن محمد بن راشد کے ساتھ بیٹھے دیکھ کر حیرانگی کا اظہار کیا۔ اس دوران بہت سے مسافروں نے ان کی تصاویر لے کر سوشل میڈیا پر جاری کیں۔ واضح رہے کہ الشیخ محمد بن راشد بہت سے برطانوی شہریوں کے نزدیک مشہور اور محبوب عرب شخصیات میں سے ایک ہیں کیو نکہ کہ ہر سال ہزاروں برطانوی دبئی کا سفر کرتے ہیں۔









