حکومت نے بجلی کے صارفین کو قیمتوں میں ریلیف دیا ہے، عمر ایوب خان

117
APP02-20 ISLAMABAD: November 20 - Federal Minister for Power Division Omar Ayub Khan talking to media persons after Consultative Workshop on Renewable Energy Policy. APP photo by Saleem Rana

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمرایوب خان نے کہا ہے کہ حکومت نے بجلی کے صارفین کو قیمتوں میں ریلیف دیا ہے ، کابینہ سمیت تمام متعلقہ فورمز نے نیپرا کی سفارش کے برعکس صرف ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا، کے الیکٹرک نجی ادارہ ہے اس کو سرمایہ کاری بہتر کرنی چاہیے۔ منگل کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں تین روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافہ کی تجویز دی تھی لیکن حکومت نے اس حوالے سے عوام کو ریلیف دیا ہے اور 300 یونٹس تک کے صارفین جو ہماری کل آبادی کا 75 فیصد یعنی تقریباً10 کروڑ سے زائد ہیں ان کے لئے بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ اسی طرح کمرشل صارفین جن میںچھوٹے دکاندار اور دیگر افراد شامل ہیں ان کے لئے بلوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ۔ اس کے علاوہ صنعتوں کو ریلیف دیا ہے اور انڈسٹریل سپورٹ پیکج کو انڈسٹرل سپورٹ پیکج دیاجارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ زرعی ٹیوب ویلوں کے لئے بجلی کی قیمت فی یونٹ 10 روپے سے کم کرکے 5 روپے کی گئی ہے ، اس سے کسانوں کو فائدہ ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کے الیکٹرک ایک نجی ادارہ ہے اس کو سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ کئی مواقع پر بہتر کارکردگی نہ دکھانے پر جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کاسلسلہ جاری ہے۔