چیرمین سینٹ صادق سنجرانی اور اومان کے نائب وزیراعظم کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

142
APP06-20 OMAN: November 20 - Chairman Senate, Muhammad Sadiq Sanjrani and members of delegation exchanging views with Dr. Yahya Bin Mahfoudh Al Mantheri, Chairman of the State Council of Oman in Muscat. APP

مسقط ۔ 20 نومبر (اے پی پی) چیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے یہاں اومان کے نائب وزیراعظم سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سٹیٹ کونسل آف اومان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم اومان نے دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمت اور تعاون کو سراہا۔ چیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے پاکستانی قیادت اور عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چیرمین سینٹ نے پاک اومان جوائنٹ انوسمنٹ کمپنی کی شاندار کاکردگی کو بھی سراہا۔ چیرمین سینٹ کی دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ باہمی تعاون کی بھی تعریف کی اور اقدامات کو سراہا۔