وزیر اعظم عمران خان کا جے ڈبلیو فور لینڈ کار مینوفیکچرنگ پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

79
APP92-30 ISLAMABAD: November 30 - Prime Minister Imran Khan addressing the gathering during the Inaugural Ceremony of JW Forland Manufacturing Plant, at PM Office. APP

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کی منتقلی سے ملک میں حقیقی ترقی ہوتی ہے، روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں اور مزید سرمایہ کاروں کو رغبت ملتی ہے، حکومت کاروبار میں آسانی پیدا کرنے اور بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے بھرپور کاوشیں کر رہی ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں، یہ وقتی ری ایڈجسٹمنٹ ہوتی ہے، سرمایہ کاری اور قیمتی زرمبادلہ آنے سے معاشی صورتحال بہتر ہو گی جس پر حکومت خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو جے ڈبلیو فور لینڈ کار مینوفیکچرنگ پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جو چینی اور پاکستانی کمپنیوں کا مشترکہ منصوبہ ہے۔